تین ستمبر کی ریلی میں عوام کا سمندر سڑکوں پر ہوگا،عمران خان
ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے احتساب کا عمل نوازشریف سے شروع ہوگا - فائل فوٹولاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تین ستمبر کی ریلی میں عوام کاسمندر سڑکوں پر ہوگا،تمام جماعتوں کو ریلی ریلی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلئے احتساب کا عمل اوپر سے شروع کرنا ہوگا اور اس کا آغاز نوازشریف سے ہوگا،نوازشریف کے خلاف ریفرنس کل سپریم کورٹ میں داخل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ نیب اور ایف بھی آر سے اب کئی امید نہیں،3 سمبر کو عوام کا سمندر سڑکوں پر ہوگا،دیگر سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے،سب جماعتیں اپنے کنٹینر لے کر آئیں۔
ایم کیوایم کے قائد کے بیان کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئے،الطاف حسین جیسی تقریر تو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی نہیں کی۔
شادی سے متعلق سوال پر کپتان نے کہا کہ شادی سے متعلق بے بنیاد خبریں افسوس ناک ہیں،میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی خبریں نہ چلائیں،شادی شدہ خواتین کی تصویریں میرے ساتھ دکھانا کونسی صحافت ہے۔













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔