ایم کیوایم کےرہنما آصف حسین بھی پاک سر زمین پارٹی میں شامل

اپ ڈیٹ 29 اگست 2016 05:42am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصف حسنین بھی پاک سرزمین پارٹی کے قافلے میں شامل ہوگئے۔

انھوں نے متحدہ کو خیرباد کہتے ہی ایم کیوایم کو آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے پارٹی کا پرانا نعرہ بھی بدل دیا اور کہا کہ ہم نہ ہوں ہمارے بعد پاکستان زندہ باد۔۔

پی ایس پی والے ایم کیو ایم کی وکٹیں گراتے رہے ہیں،بڑے نام والے تو پی ایس پی میں پہلے بھی جاچکے،جن میں رضا ہارون اور ڈاکٹر صغیر سمیت دیگر شامل ہیں ۔

لیکن اس بار متحدہ قومی موومنٹ کو لگا بڑا جھٹکا، ایم این اے کی صورت میں،پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم کی پرانی اور وفادار وکٹ گرادی۔

ایسا پہلی بار ہوا کہ مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے کسی ایم این اے کو توڑا ہو،رکن قومی اسمبلی آصف حسنین نے بھی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

پی ایس پی میں شامل ہوتے ہی آصف حسنین ایم کیوایم پر برس پڑے،کئی برس کا غصہ ایک ہی دن میں متحدہ پر اتار دیا،شہداء کے لواحقین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور وہاں اربوں کی جائیدادیں خریدی جارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیاخود سے منسلک تمام تر ذمہ داریاں پوری کیں اور عوام کو فائدہ پہنچایا،

آصف حسنین نے پاک سرزمین پارٹی کی حمایت اور ایم کیوایم کی مخالفت کرتے ہوئے نعرہ لگادیا،پاک سرزمین پارٹی میں پہلی بار کوئی رکن قومی اسمبلی شامل ہوا ہے۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ آصف حسنین کا ایک طویل کریئر ہے،ان کی شمولیت ہماری تحریک کے لئے بڑا فائدہ ثابت ہوگی۔