پنجاب:بی اے اوربی ایس سی کے سالانہ امتحانات کےنتائج کا اعلان

اپ ڈیٹ 29 اگست 2016 08:46am
امتحانات میں لڑکیاں ایک بار پھر بازی لے گئیں - فائل فوٹو امتحانات میں لڑکیاں ایک بار پھر بازی لے گئیں - فائل فوٹو

لاہور:پنجاب یونیورسٹی نے بی اےاور بی ایس سی کے سالانہ امتحانات 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 37.67 فیصد رہا، لڑکیاں  ایک بار پھر بازی لے گئیں۔

پنجاب یونیورسٹی کے بے اے اور بے ایس سی کے سالانہ امتحانات میں ایک بار پھر طالبات نے میدان مارلیا۔ جامعہ پنجاب نے صوبے بھر سے بی اے اور بی ایس سی کے امتحانات 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا۔

 جس کے مطابق امتحانات میں 1 لاکھ 18ہزار 29امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ کامیابی کا تناسب 37.67فیصد رہا،لیکن ٹاپ پوزیشنز پر لڑکیوں کی حکمرانی قائم رہی۔

بی ایس سی میں گوجرانوالہ کی ہماخالد بٹ نے 702نمبر حاصل کرکے پہلی،فیصل آباد کی زارا ناصر 699 نمبروں کے ساتھ دوسری اور گوجرانوالہ سے ہی مریم صبا 607نمبر لے کر تیسری پوزیشن لے اڑیں۔

مگر بی اے میں پہلی پوزیشن 665 نمبرز کے ساتھ اوکاڑہ کے منصور علی  کے حصے میں آئی دوسری پر لاہور کی فریال شہباز نے 660 اورعاتکہ نے 655 نمبرلے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔