عوامی تحریک نے پی ٹی آئی کی ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی
فائل فوٹواسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک نے تین ستمبر کو لاہور میں تحریک انصاف کی ریلی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی جبکہ تحریک انصاف اسی روز راولپنڈی میں عوامی تحریک کی ریلی میں شرکت کرے گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے لاہور میں عوامی تحریک کے وفد سے ملاقات کرکے ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک لاہور میں ہونے والی 3 ستمبر کی ریلی میں شرکت کرئے گی جبکہ راولپنڈی میں پاکستان عوامی تحریک کی ریلی میں تحریک انصاف کے کارکن شرکت کریں گے،سانحہ ماڈل ٹاون کے انصاف اور احتساب تک ہماری جدو جہد جاری رہے گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء خرم نواز گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر تحریک انصاف کے موقف کی تائید کرتے ہیں،احتساب کا عمل نواز شریف سے شروع ہونا چاہیے۔
ان رہنماوں کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم کی انتہا کر دی ہے،مگر حکومت نے یو این او میں کوئی یاداشت جمع نہیں کروائی،عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،جو کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔