دہشت گردی کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائینگے،وزیرا عظم

شائع 29 اگست 2016 05:12pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف سے امریکی سفیرڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نظر میں کوئی دہشت گرد اچھا یا برا نہیں، صرف دہشت گرد ہے اور ان کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے امریکی سفیرکی ملاقات کے حوالے سے سرکاری طور پر جو تفصیلات جاری کی گئیں ،ملاقات میں دیگر متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے ۔

 اس اہم ملاقات کے حوالے سے آج نیوز کو ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ، دہشت گردی کے معاملے پر تفصیلی بات چیت ہوئی،  وزیراعظم نے امریکی سفیر کو بتایاکہ پاکستان دہشت گردی کی خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہے ، پاکستان اس بات پر بھی یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردوں میں کوئی اچھا یا برا نہیں ہوتا، یہ صرف دہشت گرد ہی تصور ہوتے ہیں ۔