کراچی :کریک ڈاون جاری، متحدہ کے مزید چار دفاتر مسمار
File Photoکراچی :کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی متحدہ کے چار دفاتر توڑ دیئے گئے ۔ دہلی کالونی، گلشن اقبال، ملیر اور کورنگی میں غیر قانونی دفاتر کا خاتمہ کیا گیا ہے، کورنگی میں تئیس دفاتر توڑنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
ایم کیو ایم قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ مسلسل زیر عتاب ہے۔ایم کیو ایم کے غیر قانونی دفاتر کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔آج بھی ایم کیوایم کے چار دفاتر توڑ دیئے گئے،دہلی کالونی، گلشن اقبال، ملیر اور کورنگی میں یونٹ دفاتر گرائے گئے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔دوسری جانب کورنگی میں ایم کیو ایم کے تئیس دفاتر توڑنے کی منظوری دیدی گئی ہے،پانچ روز کے دوران ضلع ایسٹ میں بتیس میں سے نو دفاتر توڑ دیئے گئے ہیں جبکہ ملیر میں 3 یونٹ آفسز کو مسمار کیا گیا ہے۔
کراچی میں اب تک ایم کیو ایم کے چالیس یونٹ اور سیکٹر دفاتر کو منہدم کیا جا چکا ہے۔یہ تمام دفاتراسکول،پارکس، ڈسپنسریوں اور رفاعی پلاٹوں پر قائم تھے۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔