راجن پور میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،3افراد جاں بحق

شائع 30 اگست 2016 05:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

راجن پور میں انڈس ہائی وے کے قریب مسافرکوچ اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، انڈس ہائی وےکےقریب تیزرفتارمسافرکوچ اورٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 3 افرادجاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پہنچ کرزخمیوں کو فوری طورپرقریبی اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔