کراچی کے نومنتخب میئروسیم اختراورڈپٹی میئر ارشدوہرہ نے حلف اٹھالیا
ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شہرکی علامتی چابی میئراورڈپٹی میئرکے حوالے کردی - فائل فوٹوکراچی کے نومنتخب میئروسیم اختراورڈپٹی میئر ارشدوہرہ نے حلف اٹھالیا۔ ایڈمنسٹریٹرکراچی نے شہرکی علامتی چابی میئراورڈپٹی میئرکے حوالے کردی۔
کراچی کے باغ جناح میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ایم کیوایم کے نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترنے حلف اٹھالیا۔ریٹرننگ افسرسمیع الدین صدیقی نےمنتخب میئرکراچی اورڈپٹی میئرارشدوہرہ سے حلف لیا۔
حلف برداری کے بعد ایڈمنسٹریٹرکراچی نےشہرکی علامتی چابی میئراورڈپٹی میئرکےحوالے کی۔تقریب میں جئے متحدہ،جئے بھٹواورجئے عمران خان کے نعرے لگے تومنتخب میئرکراچی نے بھی نعرے لگائے ۔
ایم کیوایم کےرہنمافاروق ستار،عامرخان،سیدسرداراحمد،خواجہ اظہارالدین سمیت دیگررہنما تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں منتخب نمائندوں ،مختلف سیاسی شخصیات،غیرملکی قونصلرزاورمعززین شہرکی بڑی تعدادبھی شریک تھی۔
منتخب میئرکراچی وسیم اخترکوخصوصی سیکیورٹی میں سینٹرل جیل کراچی سے تقریب حلف برداری کیلئے لایا گیاجبکہ تقریب کی سیکیورٹی کیلئے غیرمعمولی انتظامات کئے گئے تھے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔