شاہ محمود قریشی آج خورشیدشاہ اوراعتزاز احسن سےملاقات کریں گے
فائل فوٹواسلام آباد:پاناما پیپرز کے معاملے پر تحریک انصاف سرگرم ہے اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پر جمع اورمشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سے آج ملاقات کررہے ہیں۔
تحریک انصاف پاکستان مارچ کامیاب کرنے کیلئے صرف اپنے کارکنوں تک متحرک نہیں بلکہ دیگراپوزیشن جماعتوں کوبھی ساتھ ساتھ لیکرچلنے میں بھی سرگرم ہے ۔
https://youtu.be/ICIrfsIybnU
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ اورسینیٹ میں اپوزیشن لیڈراعتزازاحسن سے ملاقات کررہے ہیں ۔
شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی سے بھی آج ملاقات کریں گے دونوں ملاقاتوں میں پاناما پیپرزپراپوزیشن کی مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کیلئے مشاورت کی جائے گی اس کےساتھ ساتھ تحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کی بھی دعوت دی جائے گی ۔
تحریک انصاف پاناما پیپرز پر حکومت کوٹف ٹائم دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کو ایک پلیٹ فارم پراکھٹے کرنے کیلئے متحرک ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔