شاہد حامد قتل کیس میں منہاج قاضی پرفرد جرم عائد
ملزم نائن زیروکا سابق سیکیورٹی انچارج ہے - فائل فوٹوکراچی:کراچی کی انسداددہشت گردی عدالت نے شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی پرفرد جرم عائد کردی،ملزم نائن زیروکا سابق سیکیورٹی انچارج ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں سابق ایم ڈی کےای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کی سمات ہوئی۔عدالت نےایم کیوایم مرکزنائن زیروکے سابق سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی پرفرد جرم عائد کردی۔جس پرملزم نے صحت جرم سے انکارکردیا۔
https://youtu.be/T-YIsjE045A
عدالت نےآئندہ سماعت پرگواہوں کوطلب کرتے ہوئے سماعت 26 ستمبرتک ملتوی کردی۔مقدمے میں نامزد ملزم صولت مرزاکوپہلے ہی پھانسی دی جاچکی ہےجبکہ ایم کیوایم قائد،ڈپٹی کنوینئرندیم نصرت سمیت دیگرملزمان اشتہاری قراردیئے جاچکے ہیں۔
سابق ایم ڈی کے ایس ایس سی شاہد حامد کو 1997 میں ڈیفنس کے علاقے میں محافظ اورڈرائیورسمیت قتل کردیاگیاتھا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔