کراچی :اے آر وائی حملہ کیس،ملزمان کو شناخت کرلیا گیا
فائل فوٹوکراچی: اے آر وائی حملہ کیس میں ملوث ملزمان کو گواہوں نے شناخت کرلیا۔ ایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔
اے آر وائی حملہ کیس میں ملزمان کی شناخت ہوگئی۔کراچی کی مقامی عدالت میں تین گواہوں نے چھبیس ملزمان کو شناخت کیا۔ملزمان کیخلاف بغاوت اور ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے کیسز بھی درج ہیں۔
دوسری جانبایم کیوایم کے رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے شیراز وحید کوجیل بھیجنے کاحکم دیااور اگلی سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔شیراز وحید پر ملکی سالمیت کے خلاف پمفلٹ اورسی ڈیزتقسیم کرنے کا الزام ہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔