پاناما لیکس پر پٹیشن مسترد،بلاول کا اظہار افسوس

شائع 30 اگست 2016 05:10pm
File Photo File Photo

کراچی :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاناما لیکس پر پٹیشن مسترد ہونے پر افسوس کااظہار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو ردعمل مختلف آتا۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کی درخواست مسترد ہونےپر  ردعمل کا اظہار کیا۔

 بلاول کا کہنا تھاکہ پانامالیکس پر ایک اور پٹیشن مسترد ہونا افسوس ناک ہے۔اگر اس وقت پیپلزپارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو عدالتی رد عمل مختلف ہوتا۔