رینجرز پر کوئی قدغن نہیں،وزیراعلیٰ سندھ

اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2015 10:09am

qaim-ali-ho-ja-114s

اسلام آباد:وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کہتے ہیں کہ رینجرز پر کوئی قدغن نہیں،کراچی آپریشن کا سربراہ تھا اور ہوں، رینجرز کو شرائط کے تحت بلانا صوبائی حکومت کا اختیار ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات ہوئی، کراچی آپریشن کا سربراہ تھا اور ہوں،رینجرزکودہشتگردی کیخلاف مکمل اختیارات دیئے،آرٹیکل147 نے صوبائی حکومت کو شرائط رکھنے کا اختیار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسی فیصد امن قائم چکا ہے،رینجرز کو شرائط کی بنیاد پر بلانا صوبائی حکومت کے اختیار میں ہے،کچھ شرائط ہیں جو ہمارا آئینی حق ہے،وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات کی صوبائی اسمبلی سے توثیق کرانا بھی آئینی شرط تھی،وزیرداخلہ چوہدری نثار اگلے ہفتے کراچی آئیں گے، ہمیں دہشتگردی کو مل کر ختم کرنا ہے۔