کراچی میں 2 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

شائع 30 دسمبر 2015 10:11am

moter-cycle

 کراچی میں دو روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ،پابندی کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا،محکمہ داخلہ سندھ نے سال نوکی آمد پرکراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی۔
محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی دفعہ ایک سوچوالیس کے تحت عائد کی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔گذشتہ روزمحکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سی ویو پرعوام کے داخلے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے جبکہ نئے سال کے جشن پر بغیرسائلینسرموٹرسائیکل،ون ویلنگ اورہوائی فائرنگ پر بھی پابندی ہو گی۔