کیاکترینہ ،فواد خان کے ساتھ جلوہ گر ہونگی؟

شائع 05 ستمبر 2016 04:16pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم بار بار دیکھو میں اپنے لُکس اور ڈانس پر سراہے جانے کے سبب  آج کل ساتویں آسمان پر اڑ رہی ہیں۔ وہ 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم میں سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

کترینہ اور سدھارتھ آج کل فلم کی پروموشن میں بے حد مصروف ہیں۔ فلم بین پہلی بار ان دونوں اداکاروں کو پردے پر ایک ساتھ دیکھیں گے۔

کچھ روز قبل افواہیں گردش میں تھیں کہ کترینہ دھرما پروڈکشنز کی اگلی فلم میں فواد خان کے ہمراہ دکھائی دیں گی۔ مداحوں کیلئے  یہ خوشخبری ہوگی اگر  دونوں خوبرو اداکار ایک ساتھ اسکرین پر دکھائی دیں ۔

ایک انٹرویو میں کترینہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ فواد کے ساتھ فلم رات باقی میں کام کر رہی ہیں۔ تو ان کا جواب تھا کہ ابھی تک میں نے کسی چیز کا اعلان نہیں کیا ہے۔ میں کچھ لوگوں سے بات کر رہی ہوں لیکن کوئی حتمی اعلان نہیں ہے۔

خیر کترینہ نے یہ تو عیاں کر دیا ہے کہ وہ فلم کے بارے میں بات کر رہی ہیں اور ہم امید کرتےہیں وہ فواد کے ساتھ فلم کرنے میں رضامند ہو جائیں گی۔

دوسری جانب فواد خان کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں واضح کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم کا ٹیزر کچھ دن قبل ہی منظر عام پر آیا ہے۔فلم 28اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

بشکریہ بزنس آف سنیما