بولی وڈ اداکاروں کی علیحدگیاں جو انہیں مہنگی پڑ گئیں

ممبئی:طلاق کا لفظ دنیا کا سب سے زیادہ درد دینے والا اور ناپسندیدہ لفظ ہے،کیونکہ ایک خوشحال اور ہنستا بستا گھر طلاق کے ذریعے منٹوں میں اجڑ جاتا ہے۔
لیکن پھر بھی دنیا میں طلاق کی شرح مسلسل بڑھ رہی ہے،بولی وڈ انڈسٹری علیحدگیوں کے معاملے میں کافی آگے ہے،آئیے جانتے ہیں بولی وڈ کی مہنگی ترین طلا قوں کے بارے میں۔
پر بھو دیوا،رام لاتھ
بھارتی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار،ہدایت کاراور بہترین ڈانسر پربھو دیوا کو کون نہیں جانتا ، شادی کے 15 سال بعد پربھو اور ان کی بیوی رام لاتھ کے درمیان طلاق ہو گئی،بات یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ طلاق کی صورت میں انہیں اپنی بیوی کو بھاری رقم اد اکرنا پڑی۔
پربھو نے رام لاتھ کو 25-20 کروڑ ،قیام کی اخراجات کی صورت میں،10 لاکھ کی رقم الگ سے اور دو قیمتی گاڑیاں دیں۔
ہرتیک روشن،سوزان خان
بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں شمار کی جانے والی یہ جوڑی بھی اپنے اختتام کوپہنچی لیکن اس خوشحال شادی کا انجام اتنا درد ناک کیوں تھا یہ بات آج تک منظر عام پر نہ آسکی ،بہر حال ہرتیک کو ہرجانے کے طور پر400 کروڑ روپے اپنی سابقہ بیوی (سوزان خان)کو ادا کرنے پڑے تھے۔
عامر خان،رینا دت
بولی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور رینا دت 1986 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور 2002 میں علیحدگی اختیار کرلی،اس خوبصورت جوڑی کی علیحدگی کی خبر پوری بھارتی انڈسٹری پر بجلی بن کر گری ،رینا نے عامر سے علیحدہ ہونے کی قیمت 50 کروڑ روپے وصول کی۔
عامر خان نے دوسری شادی اسٹنٹ ڈائریکٹر کرن راؤ سے 28دسمبر2005 میں کی جو آج بھی قائم ہے۔
سنجے دت،ریا پلی
بولی وڈ کے معروف اداکارسنجے دت نے ریا پلی سے 1998 میں شادی کی جبکہ اس خوبصورت شادی کا اختتام 2005 میں نہایت افسوس ناک انداز میں ہوا،علیحدگی کے وقت ہرجانے کی رقم کی صورت میں سنجے دت نے ریا کو 8 کروڑ روپے ادا کئے ۔
سنجے نے علیحدگی کے 3 سال بعد 2008 میں منترا سے دوسری شادی کی اورا ب دونوں ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں۔
کرشمہ کپور ،سنجے کپور
بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرشمہ کپور 2003 میں سنجے کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھیں ،اس شادی کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین شادیوں میں کیا جا تھا،جبکہ علیحدگی کے بعد اس جوڑی کا شمار مہنگی ترین طلاقوں میں کیا جا تا ہے۔
کرشمہ کپور نے اپنے سابق شوہر سنجے کپور سے طلاق کی صورت میں ہرجانے کے طور پر 7 کروڑ روپے وصول کئے۔
بشکریہ:بولی وڈ ببل ڈاٹ کام




















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔