مبینہ زیادتی کیس میں ملزم کے وکیل کی غیر حاضری
لاہور:لاہور میں مبینہ زیادتی کیس میں ملزم کے وکیل کی غیر حاضری کے باعث متاثرہ لڑکی کا بیان قلمبند نہ ہوسکا، عدالت نے متاثرہ لڑکی کو کل پھر طلب کرلیا۔
لاہور میں مبینہ زیادتی کیس کی متاثرہ لڑکی اپنی والدہ کے ہمراہ بیان ریکارڈ کرانے مقامی عدالت پہنچی،متاثرہ لڑکی کی والدہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ مقدمہ کے حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں، وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔
عدالت نے متاثرہ لڑکی کو وکلاء کی موجودگی میں کل پیش ہونے کا حکم د ے دیا۔مبینہ زیادتی کیس میں گیارہ افرادکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،جن میں مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ سمیت آٹھ ملزم گرفتار ہوچکے ہیں،گرفتار آٹھوں ملزمان کو بھی تین روزہ ریمانڈ کے بعد کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔