پاک افغان ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ
راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا،بات چیت کے دوران عسکری معاملات، سرحدی تعاون اور کور کمانڈرز کی ملاقات کی تاریخ طے کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی مسلح افواج کے درمیان تعاون کی کاوشیں تیز ہوگئیں،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا،بات چیت کے دوران پاکستان اور افغانستان کی افواج کے معاملات زیر غور آئے،آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن کے درمیان اپنی نوعیت کا پہلا رابطہ ہے،ڈی جی ایم اوز نے کورکمانڈرز ملاقات کے حوالے سے تاریخ کے تعین پر بھی گفتگو کی،پاک افغان ڈی جی ملٹری آپریشن نے مشترکہ سرحد پر باہمی تعاون بہتر بنانے پربھی تبادلہ خیال کیا،ہاٹ لائن کا قیام آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ستائیس دسمبر میں افغانستان کے دورے کے دوران ہونے والے فیصلوں کی ایک کڑی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔