پشاور: مارکیٹ میں آگ لگنے سے دکانیں خاکستر
پشاور: پشاور کے علاقے گھنٹہ گھر میں الیکٹرونکس مارکیٹ میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیںتاہم آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پشاور کے گنجان آباد علاقے گھنٹہ گھر میں الیکٹرونکس مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی،فوری طور پر آگ نے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،جس سے چھ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جبکہ کچھ دکانوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا، آگ لگنے لاکھوں مالیت کا سامنا جل کر تباہ ہوگیا،فائر بریگیڈ کے عملے نے ڈھائی گھنٹوں کی طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔