ایم کیو ایم کا نومنتخب میئر بنانے کا بل سندھ اسمبلی میں جمع
کراچی: ایم کیو ایم نے واٹربورڈ کا چیئرمین نومنتخب میئر کو بنانے کا ترمیمی بل سندھ اسمبلی میں جمع کرادیا، رکن سندھ اسمبلی خالد افتخار کا کہنا ہے کہ ترمیمی بل کا مقصد کراچی کے مئیر کو با اختیاربنانے کی جانب پہلا قدم ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی خالد افتخارنے واٹربورڈ بل انیس سوچھیانوے میں ترامیم کا بل سندھ اسمبلی میں جمع کرایا،ترمیمی بل میں کہا گیا ہے کہ واٹربورڈ کا چیئرمین حکومت سندھ کا نامزد کردہ نمائندہ نہیں ہونا چاہیئے،ترمیمی بل میں تجویز دی گئی ہے کہ واٹربورڈ کا چیئرمین کراچی کا نومنتخب مئیرکوہونا چاہئیے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔