پلڈاٹ کی ریلوے کی کارکردگی سے متعلق اہم رپورٹ

شائع 30 دسمبر 2015 05:33pm

1

لاہور: پلڈاٹ کے مطابق ریلوے کودوہزارچودہ اورپندرہ میں ٹارگٹ سے زائد آمدنی ہوئی۔ وفاقی وزیر سعد رفیق کہتے ہیں اکتیس ارب بانوے کروڑروپے سال دو ہزار چودہ، پندرہ میں کمائے۔لاہورکراچی ڈبل ٹریک کا افتتاح وزیراعظم آٹھ جنوری کو کریں گے۔نوید قمربھی وزیرریلوے کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

پلڈاٹ نے ریلوے کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔جس کے مطابق سال دوہزارچودہ اورپندرہ میں ریلوے آمدنی میں اضافہ ہوا۔ ریلوے کو دوہزارچودہ اورپندرہ میں ٹارگٹ سے زائد بتیس بلین آمدنی ہوئی۔وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے ریلوے کو لاوارث سمجھا۔اکتیس ارب بانوے کروڑروپے سال دوہزارچودہ، پندرہ میں کمائے۔ لاہورکراچی ڈبل ٹریک کا افتتاح وزیراعظم آٹھ جنوری کو کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرریلوے کی زمین کی ملکیت ریلوے کودے دی۔دیگرتین صوبوں کیخلاف سپریم کورٹ میں جا رہے ہیں۔ ماتحت عدلیہ کے ججزہمیں سنے بغیرحکم امتناع دے دیتے ہیں۔ چئیرمین قائمہ کمیٹی ریلوے نوید قمر نے کہا کہ حکومتوں کی پالیسیزکی وجہ سے ریلوے اس مقام پر پہنچا۔دوہزارتیرہ تک ریلوے تنزلی کا شکار رہا۔ ماننا ہو گا خواجہ سعد رفیق کی وجہ سے ریلوے میں بہتری آئی۔میاں صاحب چاہتے ہیں کہ انہیں آئندہ بھی ووٹ ملیں تو وہ اپنی ترجیحات کو بدلیں۔