ہالی فلم کولیٹرل بیوٹی کا ٹریلر جاری

شائع 08 ستمبر 2016 02:44pm
File Photo File Photo

نیویارک :ہالی وڈ  کے مایہ ناز اداکار ول سمتھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہورہے ہیں۔ دونوں کی فلم  کولیٹرل بیوٹی  کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ہالی وڈ اداکار ول استمھ اور اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری،دونوں فنکار پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے آرہے ہیں۔

ول اسمتھ  اور کیٹ ونسلیٹ کی فلم کا پہلا ٹریلر منظر عام پر آگیا۔فلم کولیٹرل بیوٹی کی کہانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایڈورٹائزنگ ایگزیکٹیو  کے گرد گھومتی ہے جس کی زندگی میں ہونے والا حادثہ اسے مایوس کردیتا ہے، جس کے بعد وہ خود کو سنبھالنے کی کوشش کرتا ہے۔

مائیکل شوگر کی پروڈیوس کردہ فلم کولیٹرل بیوٹی  رواں برس سولہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔