کراچی میں رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،7 ملزمان گرفتار

شائع 31 دسمبر 2015 08:10am

police-arrest-ho

کراچی میں قیام امن کے کیلئے پولیس اور رینجرزکا ایکشن جاری ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں دہشتگردوں ، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے خلاف پولیس اورریبجرز کی کارروائیاں جاری،رینجرزنے اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں کارروائی کر کے چارملزمان کو گرفتار کیا،ملزمان کاشف قریشی،محمد اکرام ،راوٴ عمران اور عالم زیب ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں،پولیس کے مطابق ملزم اکرام قریشی نے دو ہزار تیرہ میں سپرمارکیٹ میں فرحان نامی شخص کو قتل کیا تھا۔