بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 50 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ

شائع 31 دسمبر 2015 08:18am

poling-jari

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کی خالی نشست پی بی پچاس پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے،حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قراردیا گیا ہے،مسلم لیگ ن کے اکبر آسکانی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی پچاس کیچ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے،نیشنل پارٹی،ن لیگ اور بی این پی عوامی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 58 ہزار 699 ہے،69 پولنگ اسٹیشن اور103 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں،حلقہ پی بی پچاس کیچ کے تمام پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیا گیا ہے،ہرپولنگ اسٹیشن پر10ایف سی ،5 بلوچستان کونسٹیبلری اورپانچ لیویز اہلکار تعینات ہیں۔
دوسری جانب پولنگ کے دوران تربت کے علاقے مند اور دست میں پولنگ اسٹیشنز پر نامعلوم سمت سے تین راکٹ فائر کئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔