وزیراعظم کامٹی کےتیل اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کااعلان

شائع 31 دسمبر 2015 10:05am

nawaz-announce

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف نے مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کرنے اور پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ کہتے ہیں کہ ہمارے حکومت کے دوران کراچی سمیت ملک بھر میں دہشتگردی کم ہوئی ہے۔۔ ان کا کہنا تھا اب کسی غریب کو علاج کیلئے گھر کا سامان نہیں بیچنا پڑے گا۔
اسلام آباد میں نیشنل ہیلتھ پروگرام کا افتتاح کر دیا،سات خطرناک بیماریوں کا مفت علاج کرانے کی سہولت ،تقریب سے وزیراعظم کا خطاب،عوام کو پیٹرول کی قیمتیں نہ بڑھانے کی خوشخبری سنائی ،بولے کہ پیٹرول سستا ہوگا تو مہنگائی کم ہوگی ،وز یر اعظم نے کہا کہ حکومت کے اقدامات سے دہشتگردی کم ہوئی ،کراچی میں امن قائم ہوا، پچھلی حکومت کو جواقدامات کرنا تھے وہ انہوں نے نہیں کیے،وزیراعظم نواز شریف نے کہ لوڈ شیڈنگ پہلے سے کم ہو گئی، جلد لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیں گے ۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کم آمدنی والے افراد بلا معاوضہ علاج کرا سکیں گے،اب کسی غریب شخص کو گھر کا سامان نہیں بیچنا پڑے گا،پروگرام کے تحت سات خطرناک بیماریوں کا علاج مفت ہوگا ، بتیس لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔