آرمی چیف کے دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط

شائع 01 جنوری 2016 06:43am

rahil000000000

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے نو دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کردیئے،دہشتگرد پریڈ لین ، آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز ملتان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پرحملوں میں ملوث تھے ۔

ان تمام مجرموں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزاسنائی تھی۔آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگرد عبدالقیوم آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرملتان حملے میں ملوث تھا محمد غوری پریڈ لائن راولپنڈی مسجد پرحملے میں ملوث تھا ۔

دہشتگرد محبوب کا تعلق القاعدہ سے تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لاہورمیں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث پانچ مجرموں کو بھی سزا سنائی گئی ، ملزمان میں عبدالرو¿ف گجر،محمد ہاشم،سلمان اور شفقت فاروقی شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔