وزیراعظم سے ایئر چیف سہیل امان اور ملیحہ لودھی کی ملاقات
اسلام آباد:وزیراعظم سے ایئر چیف سہیل امان اور ملیحہ لودھی نے ملاقات کی، نوازشریف نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے ایئر چیف سہیل امان نے وزیراعظم ہاوٴس سے ملاقات کی ،اس موقع پر باہمی دلچسپی اور پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردارکوسراہا،اس سے قبل وزیراعظم سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی ملاقات کی، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔