داڑھی آپ کی صحت کی عکاسی کرتی ہے

شائع 26 ستمبر 2016 11:20am
فائل فوٹو فائل فوٹو

یہ با ت جان کر آپ کو حیرانگی ہوگی کہ داڑھی آپ کی صحت کی عکاسی کرتی ہے۔ جس طرح سر کے بال ہر کسی کے دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح داڑھی کے بال بھی دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں۔

کچھ مرد حضرات کو داڑھی رکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن ان کے داڑھی کے بال ایسے نہیں ہوتے کہ وہ داڑھی رکھ سکیں۔ اسی طرح کچھ مرد حضرات کے داڑھی کے بال سفید ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کو داڑھی رکھتے ہوئے شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔

ایسی دیگر کئی وجوہات ہوتی ہیں جس کے باعث چند مرد حضرات داڑھی رکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔

کیا آپ کے کبھی ایسا سوچا ہے کہ آپ کی داڑھی آپ کی صحت کے حوالے سے بہت کچھ بتاتی ہے؟

داڑھی کے ذریعے صحت کی عکاسی کیسے ہوتی ہے؟ آیئے جانتے ہیں:

٭ داڑھی میں گنج پن

Image result for person with patch beard

اکثر مرد حضرات کی داڑھی میں چھوٹے پیچ ہوتے ہیں جن میں بال موجود نہیں ہوتے۔ ان پیچ کا ہونا کوئی خطرے کی بات نہیں ہے لیکن ان پیچ پرجب  شیونگ کریم لگائی جاتی ہے تو پیچ پر شدید جلن ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ داڑھی پر اس طرح کے پیچ تھائی رائیڈ کی خرابی کے باعث بھی ہوسکتے ہیں۔اس کے علاوہ جن افراد کو ذیابطیس ہوتی ہے ان کی داڑھی میں بھی اس طرح پیچ نظر آنے لگتے ہیں۔

٭ داڑھی کے ہلکے بال

Image result for person with light beard

کچھ مرد حضرات کی داڑھی کے بات بہت ہلکے ہوتے ہیں،  اس کی بڑی وجہ ناقص غذا ہے۔ پروٹین کی کمی کے باعث بھی سر اور داڑھی کے بال ہلکے ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ سر اور داڑھی کے بالوں کو گھنا کرنا چاہتے ہیں تو دہی، انڈے، چکن اور بیف کا استعمال کریں۔ اس کے علاوہ پانی وافر مقدار میں پیئں۔

٭ داڑھی کے خشک بال

Image result for If your beard is: Dry and brittle

وہ مرد حضرات جو روزانہ کی بنیاد پر شیو کرتے ہیں، ان کی داڑھی کے بال وقت کے ساتھ ساتھ خشک ہونا شروع ہوجاتے ہیں، جس کے باعث ان کی داڑھی روکھی لگنے لگتی  ہے۔ ایسے حضرات روز شیو کرنے سے گریز کریں اور ایسے پروڈکٹ استعمال کریں، جس سے آپ کی جلد نرم ہوجائے۔ کوشش کریں کہ اپنی داڑھی میں تیل کا استعمال کریں ، اس سے آپ کی داڑھی سے روکھاپن دور ہوجائے گا۔

٭ داڑھی میں خشکی

Image result for dandruff in beard

اکثر مرد حضرات کے سر کی طرح داڑھی میں بھی خشکی ہوجاتی ہے۔ کوشش کی جائے کہ ایسی پروڈکٹ استعمال کریں جس سے آپ کی داڑھی میں موجود خشکی کا فوری طور پر خاتمہ ہوجائے، کیونکہ داڑھی میں خشکی ہونے سے چہرے پر پمپلز ہوجاتے ہیں ۔

٭ داڑھی کا بالکل نہ ہونا

Image result for clean shave face

اکثر مرد حضرات کی داڑھی بالکل نہیں آتی ۔ چونکہ یہ تمام چیزیں بچوں کو اپنے والدین سے ملتی ہیں، لہذا داڑھی کا نہ آنے میں  جینیٹکس اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اگر آپ کی داڑھی نہیں آتی تو اس میں کوئی پریشان ہونے کی بات نہیں ہے ، اس میں جینیٹکس کا عمل دخل ہوتا ہے اسی لیے داڑھی نہیں آتی۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔