ادرک کے ان گنت فائدے
فائل فوٹوادرک نہایت مشہور سبزی ہے ۔ ادرک زیادہ تر چین میں پائی جاتی ہے، لیکن اب ہر ملک میں ہی ادرک پیداوار ہوگئی ہے۔ ادرک ہر قسم کے کھانے میں استعمال ہوتی ہے جیسے سالن، میٹھے اور حتیٰ کہ مشروبات میں بھی اس کا استعمال ہوتا ہے۔
ادرک کو چند لوگ محض گارنشنگ کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن شاید وہ اس بات سے واقف نہیں ہیں کہ ادرک ہماری صحت کےلیے بے حد مفید ہے۔ اس کے ذریعے ہم کئی بیماریوں سے بچے رہتےہیں اور اس کے علاوہ ادرک کے ہماری صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ادرک کے ذریعے ہمیں کیا فائدے حاصل ہوتے ہیں، وہ درج ذیل ہیں:
٭ جلن ختم کرتی ہے
ادرک کے ذریعے جسم میں موجود جلن کا خاتمہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ادرک جسم کے حصوں میں موجود سوجن کو بھی کم کرتی ہے اور پٹھوں کے درد کیلئے بھی بہت کارآمد ہے۔
٭ کھانسی اور گلے کی خراش
ادرک کھانسی اور گلے کی خراش کیلئے بھی بہت مفید ہے۔ گلے کی خراش کو دور کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ ابلتے ہوئے پانی میں ادرک کو ڈال دیں ، تھوڑی دیر پکائیں، پھر اس میں میں شہد اور لیموں ڈال کر پی لیں۔ اس کو پینے سے آپ کے گلے کی خراش بالکل ٹھیک ہوجائے گی اور جکڑا ہوا سینہ بھی صاف ہوجائے گا۔
٭ بدہضمی اور تیزابیت
ادرک کے ذریعے بدہضمی کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔ ادرک کی چائے تیزابیت اور بدہضمی کو دور کرتی ہےاور اس سے پیٹ کا درد بھی ٹھیک ہوتا ہے۔
٭ سر درد
سردرد اور مائیگرین کےلیے ادرک بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔ جب بھی سردرد یا مائیگرین محسوس ہوتو اس پین میں ادرک کے چند ٹکڑے، چٹکی بھر لال مرچ، سوکھا پودینہ ڈال کر تمام چیزوں کو ابال لیں۔ جب اچھی طرح پک جائے تو اس شہد ڈال کر اس کو پی لیں۔
٭ دانت کا درد
اگر کبھی آپ کے دانت میں درد ہوتو ادرک کے ٹکڑے کو لےکر اپنے دانتوں میں مَلیں ، اس سے آپ کے دانت کے درد میں سکون آجائے گا۔
٭ اس کے علاوہ بھی ادرک کے کئی فائدے ہیں، جیسے اگر آپ کو کبھی متلی محسوس ہورہی ہوتو ایک چھوٹا ٹکڑا لے کر چبا لیں۔
٭ اگر آپ کو کہیں چوٹ لگ گئی ہے توچوٹ پر ادرک اور ہلدی لگاکر مَلیں، اس سے آپ کی چوٹ بالکل ٹھیک ہوجائے گی۔
٭ اگر آپ صبح نہار منہ ادرک کا پانی پیئں تو اس سے آپ کا بلڈ شوگرلیول بہتر ہوتا ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔