پشاور پولیس کی اہم کارروائیاں ،چار دہشتگرداور تین سہولت کار گرفتار

شائع 01 جنوری 2016 02:40pm

1

پشاور: پشاور اور مردان سے چار دہشتگردوں اور تین سہولت کاروں کو گرفتار کر کے حساس مقامات کے نقشے برآمد کر لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں کارروائی کی ،کارروائی کے دوران چار دہشتگرردوں کو دھر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جنہیں نفرت انگیز پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے پکڑا گیا،دوسری جانب مردان میں بھی اسپیشل پولیس فورس نے کامیاب کارروائی کی اور دہشتگردوں کے تین سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات کے نقشے اور دیگر اہم دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔