چیئرمین سینیٹ کا پی ٹی وی ایم ڈی کو نوٹس جاری

شائع 01 جنوری 2016 03:20pm

1

اسلام آباد: چیرمین سینٹ رضا ربانی نے بغیر اجازت وزیر دفاع خواجہ آصف کی تقریر نشر کرنے پر ایم ڈی پی ٹی وی عبدالمالک کو نوٹس جاری کر دیا ،معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع کی سینیٹ میں تقریر براہ راست نشر کرنا پی ٹی وی کو مہنگا پڑ گیا،چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی وی ایم ڈی کو نوٹس جاری کردیا،معاملہ استحقاق کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا،اجلاس کے دوران سیکریٹری سینیٹ نے چیئرمین کو آگاہ کیا کہ پی ٹی وی بغیر اجازت خواجہ آصف کی تقریر نشر کررہا ہے،چیئرمین کی ہدایت پر ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی سے رابطہ کیا،جس پر محمد مالک نے کہا کہ پی ٹی وی خواجہ آصف کی تقریر کے بعد تمام ارکان کی تقریر بھی نشر کرے گا،لیکن ایسا نہ ہوا،چیئرمین سینیٹ نے وزیراطلاعات کو بلایا اور معاملہ انکے نوٹس میں لایا گیا،وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایوان کارروائی کا حق رکھتا ہے،جس پر چیئرمین نے نوٹس جاری کرتے ہوئے معاملہ استحقاق کمیٹی کے حوالے کردیا،استحقاق کمیٹی کے اجلاس میں ایم ڈی پی ٹی کو طلب جائے گا اور اگرکوتاہی ثابت ہوئی ان پر ذمہ داری عائد کر کے رپورٹ سینیٹ میں پیش کردی جائے گی۔