لودھراں سے جہانگیر ترین نے حلف اٹھا لیا

شائع 01 جنوری 2016 03:28pm

1

لودھراں: لودھراں سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ کہتے ہیں وزیراعظم لودھران کے عوام کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج پر عمل درامد کریں۔ 2015 کسانوں کیلئے سب سے خوفناک سال رہا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین نے رکنیت کا حلف اٹھایا۔ ایاز صادق نے جہانگیر ترین سے حلف لیا۔ ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوے جہانگیر ترین نے کہا کہ لودھراں کے عوام نے دھاندلی کے عوام کو شکست دی، عمران خان نے ہمیں تبدیلی کا رستہ دکھایا، ٹربیونل میں 132 پیشیاں بھگتیں۔ ٹربیونل نے انصاف کی فراہمی میں تاخیر کی،انہوں نے کہا کہ 2015 کسانوں کیلئے سب سے خوفناک سال رہا، وزیراعظم کا ریلیف پیکج صرف پٹواری کھا رہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم لودھران کے عوام کے لیے ڈھائی ارب روپے کے پیکج پر عمل درامد کریں۔ انکم ٹیکس ترمیمی بل 2016 ایوان میں پیش محفوظ معاملات کاروبار بل 2016 بھی پیش دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیئے گئے۔ شاہد خاقان عباسی نے ایوان کو بتایا کہ سیکورٹی کے پیش نظر بلند عمارات کے کنکشنز بند کیے ہیں، ہمیں گیس کے متبادل کا انتظام کرنا ہو گا، یکم جنوری سے گیس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ تین سال میں گیس کی قیمت صرف ایک مرتبہ بڑھائی گئی، ہر صوبے میں گیس کی کمی ہے، گیس پیدا کرنے والے صوبوں میں سی این جی اسٹیشنز فعال ہیں، پیپلزپارٹی کی رکن شاہدہ رحمانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوے کہا کہ وزیر داخلہ کو سندھ پر الزامات لگاتے ہوئے شرم اینی چاہئے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا نیشنل ایکشن پلان صرف کراچی کے لیے ہے کیا پنجاب میں کوئی دہشت گرد یا کرپشن نہیں۔ پنجاب سے داعش کے لوگ پکڑے گئے، لیکن کوئی نہیں بولا، حکومت نے نوے والی سیاست شروع کر دی، ایم کیو ایم ارکان نے کراچی میں نادرا عملہ کے خلاف ایوان سے علامتی واک آوٹ کیا۔ اجلاس پیر کی شام چار بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔