ہیلتھ انشورنس پروگرام غریب عوام کیلئے تحفہ ہے، پرویز رشید

شائع 01 جنوری 2016 03:37pm

 1

اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن عوام سے کیے وعدوں اوراپنے منشور کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کر رہی ہے،اب پاکستان کے شہری ہیلتھ انشونس پروگرام کے ذریعے مفت علاج کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

اسلام آباد میں پرویز رشید نے وزیرمملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام غریب عوام کیلئے تحفہ ہے، جس کے ذریعے بتیس لاکھ غریب خاندانوں کو مفت علاج کی سہولت ملیں گی۔ ہیلتھ کارڈ کے زریعے تین لاکھ روپے کے اخراجات حکومت اٹھائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اخراجات بڑھنے کی صورت میں بیت المال مزید تین لاکھ روپے کی لمٹ جاری کرے گا۔ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے اسی سے زائد ہسپتالوں میں میں مفت علاج کی سہولت مہیا ہوگی۔وفاقی وزیرصحت سائرہ افضل کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں صحت کے حوالے سے مثالی پروگرام ہے،ہماری حکومت منشور کے مطابق ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔