کراچی میں امن کے لیے کوئی دباو قبول نہیں کیا ،وزیراعظم

شائع 01 جنوری 2016 03:42pm

nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کراچی میں امن کے لیے کوئی دباو قبول نہیں کیا ، جس ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے وہاں افواج بھی مضبوط ہوتی ہیں، وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت کے ساتھ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی اسکیم کے اجرا پر منعقدہ تقریب سے خطاب کیا،وزیراعظم نواز شریف نے کہا معیشیت بہتر ہوگی تو خوشحالی آئے گی۔جس ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے وہاں افواج بھی مضبوط ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا تاجربرادری ملکی ترقی کیلئے حکومت کا ساتھ دے۔وزیراعظم نے کراچی میں قیام امن سے متعلق وفاقی حکومت کے اقدامات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کراچی میں امن کیلئے کوئی دباو¿ قبول نہیں کیا، تمام چیلنجز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں۔نوازشریف نے کہا بھارت کے ساتھ تمام معاملات پر آگے بڑھانا اور مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت ہرمنصوبے پرشفافیت کو ترجیح دے رہی ہے۔مشاورت سے ٹیکس ریٹ نیچے لے کر آئیں گے۔