سن دو ہزار سولہ دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا،آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے سن دو ہزار سولہ دہشت گردی کے خاتمے کا سال ہوگا، قوم کی حمایت سے دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑختم کریں گے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوادر، تلار اور تربت کا دورہ کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے،جنرل راحیل شریف نے گوادر کے مختلف علاقوں کا فضائی اور زمینی دورہ کیا، انہوں نے گوادر تربت ایم ایٹ روڈ کا معائنہ بھی کیا،آرمی چیف کا بلوچ عمائدین سے ملاقات میں کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے 2016 دہشت گردی کے خاتمے اور یکجہتی کا سال ہوگا،انہوں نے کہا کہ قوم کی حمایت سے دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑ کر عوام کے لئے انصاف اور امن کی راہ ہموار کریں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔