تحریک انصاف کی ایمنسٹی اسکیم اور ایل این جی پراجیکٹ کی مخالفت
اسلام آباد: تحریک انصاف نے ایمنسٹی اسکیم اور ایل این جی پراجیکٹ کی مخالفت کردی، عمران خان نے کہا ہے حکومت تمام ترقیاتی منصوبوں پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے۔
پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ایمنسٹی اسکیم ایمانداروں پر اضافی بوجھ کے مترادف ہے۔ایل این جی پروجیکٹ اور ایمنسٹی اسکیم کی سخت مخالفت کریں گے، حکومت اسکیم پر پارلیمنٹ کا اعتماد میں لے۔عمران خان کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبوں پر صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔حکومت اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع بنارہی ہے۔کپتان نے دوہزار تیرہ کے انتخابات کو ایک بار پھر فراڈ قرار دیا۔انہوں نے کہا دھاندلی کے ثبوتوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے کوئی ایکشن نہیں لیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔