بلدیاتی انتخابات نےتحریک انصاف کا پول کھول دیا،کھوڑو

شائع 02 جنوری 2016 05:36am

Nisar-Khoro100000

کراچی :سندھ کے وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ بغیر کسی ایف آئی آر کے نوے دن حراست میں رکھنے سے مسائل پیدا ہوئے، قتل کے الزام میں عدالت بھی چودہ دن کا ریمانڈ دیتی ہے، دہشت گردی کا قلع قمع کریں، ٹارگٹ کلرز کو پکڑیں، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

آج ٹی وی کے پروگرام رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا بلدیاتی انتخابات نے تحریک انصاف کا پول کھول دیا۔

ان کا کہنا تھا پاکستان کی چار اکائیاں سب کیلئے ہیں، کسی ایک کے خلاف کارروئی نہیں ہونی چاہئے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا مسلم لیگ ن نے طالبان کے خلاف کبھی کھل کربات نہیں، جمہوریت میں کسی سے مخالفت دشمنی نہیں ہوتی، ہم آئین کی بات کرتے اور اسی کے مطابق چلتے ہیں