یہ عادات آپ کے دانتوں کو خراب کردیتی ہیں

شائع 07 اکتوبر 2016 10:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

دانتوں میں درد اور خراب دانتوں کا مسئلہ ہر ایک کے ساتھ ہوتا ہے۔ دانتوں کا کمزور ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ میں کیلیشم کی کمی ہے، یہ بات کافی حد تک درست ہے۔

لیکن دانت میں درد ہونا اور دانت خراب ہوجانے کے پیچھے ہماری اپنی ہی غلطی ہوتی ہے۔

ہم روزمرہ بے دھیانی میں ایسے کام کرجاتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کے دانت میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہےاور کام کون سے آئیے جانتے ہیں:

٭ برف کھانا

Image result for eating ice cubes images

کچھ لوگوں کو برف کھانے کا بہت شوق ہوتا ہے، خاص طورپر بچے بڑے شوق سے بر ف کو کھاتے ہیں۔ کچھ لوگ مشروبات میں برف ڈال کر پیتے ہیں اور پھر آخر میں بچی ہوئی برف کھالیتے ہیں۔ برف کھانے سے آپ کے دانت خراب ہوتے ہیں لہذا برف کھانے سے گریز کیا جائے۔

٭ دانت پیسنا

Image result for teeth gnash images

کچھ لوگ جب ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں تو وہ اپنے دانتوں کو پیسنا شروع کردیتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے جبڑوں پر زور پڑتا ہے اور اس عمل سے آپ کے دانت بھی خراب ہوجاتے ہیں۔

٭ سوڈا ڈرنکس

Image result for cold drink images

چونکہ سوڈا ڈرنکس میں چینی موجود ہوتی ہے جوکہ دانتوں کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتی ہیں۔ لہذا سوڈا ڈرنکس پینے سے گریز کرنا چاہیئے۔

٭ کسی چیز کو دانتوں سے کھولنا

bottle

کچھ لوگوں کو ہر چیز دانتوں سے کھولنے کی عادت ہوتی ہے۔ دانتوں سے کسی بھی چیز کو کھولنے سے گریز کرنا چاہیئے۔ اگر دانتوں سے کسی سخت چیز کو کھول لیا جائے تو وہ آپ کے دانتوں کےلیے شدید نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ جوس

Image result for fruit juices

جوس پینا بھی آپ کے دانتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ چونکہ اس میں مصنوعی شکر شامل ہوتی ہےجوکہ آپ کے دانتوں کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

٭ آلو کے چپس

Image result for french fries

آلو کے چپس آپ کے دانتوں کےلیے بہت زیادہ نقصان دہ ہوتے ہیں۔ لیکن یہ ایک ایسے اسنیکس ہیں جس کو ہر عمر کے لوگ شوق سے کھاتے ہیں۔ آلو کے چپس میں اسٹارچ ہوتا ہے جوکہ آپ کے دانتوں میں جم کر پلاک بنادیتا ہے اور اس سے آپ کے دانت خراب ہونے لگتے ہیں۔

٭ پینسل چبانا

Image result for chewing pencil

اکثر لوگوں کو کام کرتے ہوئے پینسل چبانے کی عادت ہوتی ہے۔کسی بھی چیز کے ذریعے دانتوں پر زور پڑتا ہے تو اس دانت خراب ہونے لگتے ہیں اور دانتوں کی اشکال بگڑنےلگتی ہے۔

٭ سگریٹ پینا

Image result for smoking images

سگریٹ پینے سے آپ کے دانتوں میں پلاک جم جاتا ہے ،لہذا سگریٹ نوشی سے اجتناب کرنا چاہیئے کیونکہ اس سے آپ کے دانے جلدی خراب ہوسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔