خیبر پختونخوا،پنجاب اورگلگت بلتستان میں زلزلےکےجھٹکے

شائع 02 جنوری 2016 10:30am

earthqueke

پشاور:خیبر پختونخوا،پنجاب اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور،مردان،صوابی، ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ ،ملاکنڈ، سوات ،چترال اپر لوئر دیر، شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،گلگت بلتستان کے علاقوں غذر،سکردو اور چلاس میں زلزلہ محسوس کی گیا،پنجاب میں لاہورساہیوال،سرگودھا،شیخوپورہ،ننکانہ اور ملکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی زدت پانچ اعشاریہ آٹھ ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کا مرکز کوہ ہندوکش میں ایک سو پچھتر کلومیٹر زیر زمین تھا، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہو تے ہی لوگ خوف کے عالم میں اہنے گھروں سے باہر نکل ائے تاہم کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔