ہمیں احتساب قبول ہے مگرانتقام نہیں،مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد:مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ وفاق ہم پر نظر رکھے مگر اپنا بھی احتساب کرے،جنہوں نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس عدالت میں ہے ، ان پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں، جنہوں نے منی لنڈرنگ کا اعتراف کرلیا ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں ہم پر بھی نظر رکھی جائے مگر وفاق اپنا بھی احتساب کرے،ہمیں احتساب قبول ہے مگرانتقام نہیں۔
سندھ کے مشیر اطلاعات نے کہا کہ بیس سالوں سے ایک بھائی وزیراعلیٰ اور دوسرا وزیراعظم ہے، مگر سوالات پیپلز پارٹی سے ہی کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے داعش کے حوالے سے وفاقی حکومت کے دعوے کو مسترد کردیا، بولے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا سے داعش کے نمائندے پکڑے جارہے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔