پاکستان کی پٹھان کوٹ حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد:پاکستان نے بھارتی پنجاب کے شہر پٹھان کوٹ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
دفترخارجہ سے جاری اعلامیے میں ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،اس افسوسناک واقعے پر پاکستان ، بھارتی حکومت اور متاثرین کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اورزخمیوں کی مکمل اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواشات کا اظہار بھی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کے حالیہ رابطوں کے بعد دونوں ممالک میں خیر سگالی کے جذبات پیدا ہوئے ہیں۔ خطے کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پاکستان، بھارت سمیت دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔