جم جانے والے افراد ان 5 سنگین غلطیوں سے اجتناب کریں
فائل فوٹوجم جانا یقیناً آپ کے روٹین کا اچھا حصہ ہے۔ جم جانے سے نہ صرف آپ فٹ رہتے ہیں بلکہ مختلف قسم کے ورک آؤٹ سے آپ اپنا وزن بھی کم کرسکتے ہیں۔
لیکن جم جانے والے افرادکو اکثر یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ اتنی زیادہ ورزش کرتے ہیں، اس کے باوجود ان کا وزن کم نہیں ہوتا۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟
شدید ورزش کرنے کے بعد بھی وزن میں کمی نہ ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ جم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے آپ کچھ غلطیاں کررہے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کا وزن کم نہیں ہوتا اورجم میں کی جانی والی ساری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔
آج ہم آپ کو ان ہی غلطیوں سے آگاہ کریں جو اکثر لوگ بے خیالی میں جم میں کرتے چلے آرہے ہیں۔
٭ دوران ورزش دستانوں کا استعمال

دستانوں کی مدد سے آپ بھاری وزن کو باآسانی اٹھاسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ جم میں بھاری ویٹ اٹھانے کے لئے دستانوں کی مدد لیتے ہیں۔ لیکن دستانوں کا استعمال آپ کے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، اس کے استعمال سے آپ کو کلائیوں میں درد بیٹھ سکتا ہے اور آپ کو کلائی کی انجری بھی ہوسکتی ہے۔ آپ بغیر دستانوں کے نارمل وزن اٹھائیں ، اس سے آپ کو کسی قسم کا درد اور ہاتھوں میں کھیچاؤ محسوس نہیں ہوگا۔
٭ ورک آؤٹ ختم ہونے کے بعد اسٹریچ کریں

جب بھی ورزش شروع کریں تو سب سے پہلے اسٹریچنگ ضرور کریں، اسٹریچنگ یا وارم اپ ہونے کے بعد آپ کا ورک آؤٹ اچھا رہتا ہے۔ اگر آپ جم میں مشینوں سے زیادہ مینول ورزش کرتے ہیں تو اپنی ورزش کے اختتام پر بھی اسٹریچ ضرور کیا کریں۔ ورزش ختم ہونے پر اسٹریچ کرنے سے آپ کے مسلز میں درد نہیں ہوتا۔
٭ موبائل فون کا استعمال بالکل نہیں کریں

جب بھی جم جائیں تو اپنا فون گھر پر رکھ کر جائیں۔ دوران ورزش فون کا استعمال آپ کی ساری محنت پر پانی پھیر سکتا ہے۔ اس کے استعمال سے آپ کی ورزش میں خلل پیدا ہوگا اور آپ کی ساری محنت ضائع ہوجائے گی۔
٭ بہت زیادہ ٹریننگ

شروعات میں لوگ جم جاکر خوب محنت کے ساتھ ورک آؤٹ کرتے ہیں اور اتنی زیادہ محنت کے ساتھ کرتے ہیں کہ دن بہ دن ان کی ٹریننگ یا ورک آؤٹ کا دورانیہ بڑھتا ہی چلا جاتا ہے اور پھر آپ کا زیادہ سے زیادہ وقت جم میں گزرنے لگتا ہے، جوکہ آپ کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔
٭ ایک ہی روٹین پر رہنا

اگر آپ جم جاتے ہیں اور ہر روز ایک ہی روٹین کے ساتھ گھر واپس آجاتے ہیں تو اس سے آپ کے وزن میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئے گی۔ آپ اپنے جم کے ورک آؤٹ میں تبدیلی لےکر آئیں۔ ہر ورزش کا ایک دن مقررکرلیں تاکہ ہر روز مختلف ورک آؤٹ سے آپ کے وزن میں واضح تبدیلی رونما ہو۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔