حکمرانوں کی سرگرمیاں داعشانہ ہیں،طاہرالقادری

شائع 02 جنوری 2016 05:18pm

tahir

لاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ داعش کی ملک میں بنیادیں مضبوط کرنے میں حکمرانوں کے سرمائے اور خیالات کا پورا دخل ہے۔

منہاج القران خواتین لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ داعش ملک میں اپنی بنیادیں مضبوط کرنے میں مصروف ہے۔ داعش اپنے ساتھیوں کو بچانے اور ضرب عضب کو ناکام بنانے کی کوششیں کر رہی ہے۔ ملک میں بغیر سرپرستی کے داعش کا اپنی بنیادیں مضبوط کرنا ممکن نہیں، حکمرانوں کی سرگرمیاں داعشانہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون واقعہ داعش کے طریقہ سے مختلف نہیں ہے۔ ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنا صرف فوج کی نہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے، ملک سے دہشتگردی درآمد اور برآمد کی جاتی ہے۔