اکثر ٹاک شوز لوگوں میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،احسن اقبال

شائع 02 جنوری 2016 05:26pm

ahsan

لاہور:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن دو ہزار سولہ میں بھی جاری رہے گا ، انفراسٹرکچر اور توانائی منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا۔

لاہور میں یونیورسٹی آف انجینرنگ کی ایلومینائی کی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سال دو ہزار پندرہ میں دہشت گردی کے خلاف ملنے والی کامیابیوں کے سلسلے کو دو ہزار سولہ میں بھی آگے بڑھایا جائے گا۔ تاہم اس کے لئے بڑی احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ دنیا میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر پاکستان میں نہ آئے۔

معیشت کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا اب یہ ٹیک آف پوزیشن میں ہے۔ سی پیک کے تحت انفراسٹرکچر توانائی اور دیگر منصوبوں کی تکمیل کے بعد پاکستان ایشیا کا ٹائیگر بن کر ابھرے گا۔دیا میر بھاشا ڈیم کو بھارتی اعتراض کے باوجود مکمل کیا جائے گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اکثر ٹاک شوز لوگوں میں مایوسی پھیلا رہے ہیں،تنقید کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کاموں کا ذکر بھی کیا جائے۔