گذری پولیس مقابلے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار

شائع 03 جنوری 2016 02:56pm

1

کراچی: گذری میںمبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی۔رپورٹ میں زکریا جنجوعہ اور اسکے ساتھی آزاد کو مجرم قراردیدیاگیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ذکریا جنجوعہ نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کی اورجوابی فائرنگ میں ہلاک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گذری پولیس مقابلے کی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ،رپورٹ میں ذکریاجنجوعہ اورساتھی مجرم قراردیدیا گیا ہے ،جمعے کی شب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ،تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکارڈیفنس فیز سیون میں پیٹرولنگ پرتھے،دو موٹرسائیکل سواروں کومشکوک ہونے پررکنے کا اشارہ کیاگیاتاہم ملزمان نے فائرنگ کردی ،پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا اورفائرنگ کے تبادلے میں ملزم زکریاجنجوعہ ہلاک جبکہ ساتھی غلام آزادزخمی ہوگیا،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زکریاکے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول چار گولیوں کےراو¿نڈزاور2 موبائل فونزبرآمد ہوئے ،رپورٹ کے مطابق مدعی احسن اسلم نے دونوں ملزمان اوران سے برآمد مسروقہ سامان شناخت کرلیا ،تحقیقات کے انچارج ایس پی کلفٹن امجدحیات نے تحقیقاتی رپورٹ ایس ایس پی ساوتھ کوارسال کردی ،ذکریاجنجوعہ کے والد کی جانب سے گذری میں ہونے والے مقابلے کو جعلی قراردینے پرمعاملہ متنازعہ ہوگیا تھا۔جس پروزیراعلی سندھ نے معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا تھا۔