سکھ مذہب کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع

شائع 03 جنوری 2016 03:32pm

1

ننکانہ صاحب: سکھ مذہب کے دسویں گورو گورو گوبند سنگھ کے تین سو پچاس ویں جنم دن کی تقریبات گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں شروع ہوگئیں۔

ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان میں سکھ مذہب کے دسویں گورو گورو گوبند سنگھ کی جنم دن کی تقریبات کا آغاز اکھنڈ پاٹ کی رسم سے ہوا،جس میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے مرد،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،سکھ برادری نے اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کی،ملکی ترقی، خوشحالی اور امن و امان کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے تین روزہ تقریبات کے دوران لنگر کا خصوصی اہتمام کیا گیا،جبکہ سکیورٹی کے بھی فول پروف بندوبست کئے گئے ہیں۔