مظفرگڑھ میں نامعلوم افرادکی مبینہ فائرنگ ،2اہلکار شہید
مظفر گڑھ:مظفر گڑھ میں نامعلوم افراد کی پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کروا دی گئی۔
مظفر گڑھ کی تحصیل خانگرھ میں موٹر سائیکل پر سوار محافظ پولیس کے دو اہلکاروں پر دوران گشت نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل ساجد چانڈیو اور رضا کار عابد حسین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ اویس ملک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
ڈیڈ باڈیز کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کی تلاش کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔