آنندی نے خودکشی کیوں کی بالآخر سچائی سامنے آگئی
ممبئی:بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ پرتیوشا بینرجی کی رواں سال اچانک خودکشی نے جہاں نہ صرف پوری بھارتی انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دیا تھا وہیں ان کے چاہنے والوں کو شدید صدمہ پہنچا تھا۔
حال ہی میں پرتیوشا کی ان کے بوائے فرینڈ راہول راج سنگھ کے ساتھ آخری لمحات میں فون پرہونے والی بات چیت سامنے آئی ہے،جس کے مطابق 'آنندی(پرتیوشا)نے کہا ہے کہ وہ ممبئی خود کو بیچنے نہیں آئیں۔'
اس بات چیت کے سامنے آنے پر پرتیو شا خودکشی کیس کے کئی اہم پہلو سامنے آئے ہیں جو اس سے قبل سامنے نہیں آئے تھے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق دونوں کے درمیان فون پر تقریباً3 منٹ تک بات ہوتی رہی تھی،بات چیت کے دوران پرتیوشا نے کہا تھا کہ میرے لئے سب کچھ بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے،میں یہاں اداکاری کرنے آئی ہوں لیکن مجھے نہیں پتہ آج میں کہاں کھڑی ہوں؟
صاف ظاہر تھا کہ پرتیوشا سخت ذہنی دباؤ کاشکار ہیں،انہوں نے راہول سے کہا تھا کہ 'میں ختم ہوگئی ہوں،مرگئی ہوں،مت آؤ۔
پرتیوشا کے آخری الفاظوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کسی بات کو لے کر بہت پریشان تھیں۔
راہول نے پرتیوشا کو کہا کہ وہ آدھے گھنٹے میں ان سے ملنے آرہے ہیں ،جس پر اداکارہ کا جواب تھا کہ میں اگلے 10منٹ بھی زندہ نہیں رہ سکتی۔
واضح رہے کہ بھارتی ڈرامے بالیکا ودھو سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ نے رواں سال یکم اپریل کو گلے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی تھی،ان کی لاش ان ہی کے گھر سے بر آمد ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ پولیس اور پرتیوشا کے گھر والوں نے الزام لگا یا تھا کہ اداکارہ کی خودکشی کی وجہ راہول(پرتیوشا کے بوائے فرینڈ) ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔