پی ٹی آئی کارکن کی چو ری ہونیوالی بلی تاحال لاپتہ

اپ ڈیٹ 04 جنوری 2016 02:01pm

faisalabad

فیصل آباد:فیصل آباد میں پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کی بلی چوری کے مقدمے میں پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا مگر تاحال بلی برآمد نہیں ہو سکی۔ بلی کی مالکن کا کہنا ہے کیٹی نے دھرنے میں بھی شرکت کی تھی۔

فیصل آباد کے علاقے نثار کالونی سے چوری ہونے والی پی ٹی آئی کارکن کی بلی ' کیٹی ' تاحال لاپتہ ہے مگر پولیس نے بلی چوری میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ بلی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گرفتار ہونے والے ملزمان نے کا کہنا ہے کہ بلی کی مالکن ان پر غلط الزام لگا رہی ہے۔بلی کی مالکن امتیاز آصف کا کہنا ہے کہ یہ بلی بہت قیمتی ہے کیونکہ اس بلی کو عمران خان کے اسلام آباد دھرنے میں شامل ہونے کا اعزاز حاصل ہے، پولیس جلد از جلد بلی برآمد کروائے۔