کیا آپ کی آنکھیں بھی تصویروں میں لال آتی ہیں؟
فائل فوٹوٹیکنالوجی کے جدید ہونے کے ساتھ تصاویر کھینچنا اب بہت آسان ہوگیا ہے۔ اب موبائل فون سے تصویر کھینچ کر فوراً دیکھ سکتے ہیں جبکہ پہلے زمانے میں کیمرے میں رول ڈال کر تصاویر کھینچنی پڑتی تھیں اور پھر ان تصاویر کے دھل کے آنے کا انتظار کرنا پڑتا تھا۔
اکثر لوگوں کے ساتھ تصاویر میں یہ ہوتا ہے کہ جب ان کی کیمرہ کی فلیش لائٹ اَن کرکے ان کی تصویر لی جاتی ہے توان کی آنکھیں تصویر میں لال آتی ہیں۔
ایسا ہر کسی کے ساتھ زندگی میں ایک بار تو ضرور ہوتا ہے؟ لیکن ایسا ہونے کے پیچھے وجہ کیا ہے؟
تصویر میں آنکھوں کا لال آنے کی وجہ یہ ہے کہ جب آپ کیمرے کے بالکل سامنے کھڑے ہوکر تصویر کھینچواتے ہیں تو آپ کی آنکھیں کیمرے کے فلیش لائٹ پر براہ راست جارہی ہوتی ہیں۔
جب تصویر کھینچتی ہے تو فلیش لائٹ آپ کی آنکھوں کے پتلی پر پڑتی ہے اور آنکھوں میں موجود خون کی شریانیں لال رنگ کے اسپاٹ کی شکل میں تصویر میں نمودار ہوجاتی ہیں۔
آنکھوں میں لال اسپاٹس کو نظر آنا دراصل ہماری آنکھوں میں موجود خون کی شریانیں ہوتی ہیں جوکہ تیز روشنی پڑنے کی وجہ سے تصویر میں نظر آجاتی ہیں۔
بشکریہ: برائٹ سائٹ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔